سوشیو ریفارم سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبد العلیم خان فلکی نے کہا کہ 'روزانہ جہیز کی لعنت کی وجہ سے ہزاروں عائشہ کی موت ہورہی ہے۔ پھر بھی اس مسئلے پر کوئی سنجیدہ نہیں ہے۔'
عبد العلیم خان فلکی نے اس موقع پر نوجوانوں سے عہد لیا کہ وہ جہیز، جوڑے کی رقم، گاڑی، کھانا اور دیگر اشیاء اپنی شادیوں میں نہیں لیں گے۔
انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ نکاح کو سنت کے مطابق کریں اور جن شادیوں میں غیر ضروری اسراف اور غیر شرعی رسومات ادا کی جاتی ہیں ایسی شادیوں کا بائیکاٹ کریں۔
علیم خان فلکی نے علماء مشائخ و سیاسی رہنماؤں سے سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف ہو رہی شادیوں کا بائیکاٹ کرنے کی بھی اپیل کی۔
سوشیو ریفام سوسائٹی گذشتہ 5 برسوں سے جہیز کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔