اردو

urdu

ETV Bharat / city

حیدرآباد: جنسی زیادتی کی شکار لڑکی شناخت ظاہر کرنے کے خلاف انتباہ - حیدرآباد کے سعیدآباد

شہر حیدرآباد کے سعیدآباد کی سنگارینی کالونی میں 6 سالہ لڑکی کی عصمت دری اور قتل کی واردات کے نتیجہ میں بڑے پیمانہ پر سوشیل میڈیا میں برہمی دیکھی جارہی ہے۔

حیدرآباد: جنسی زیادتی کی شکار لڑکی شناخت ظاہر کرنے کےخلاف انتباہ
حیدرآباد: جنسی زیادتی کی شکار لڑکی شناخت ظاہر کرنے کےخلاف انتباہ

By

Published : Sep 15, 2021, 10:30 PM IST

اسی دوران پولیس نے متاثرہ لڑکی کی شناخت کے انکشاف کے خلاف انتباہ دیا ہے۔ حیدرآباد سٹی پولیس نے اپنے ٹوئیٹر ہینڈل پر کہا کہ بیہمانہ جرائم میں متاثرہ کی شناخت کا انکشاف کرنا ایک جرم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد میں فرانسیسی خاتون کی مشتبہ موت

تعزیرات ہند کی دفعہ 228Aکے مطابق عصمت دری کی شکار لڑکی یا جنسی جرائم میں بچ جانے والوں کے نام کا انکشاف نہیں کیا جاسکتا۔ اس کی خلاف ورزی پر دو سال تک کی سزا کی گنجائش ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details