تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے ملک پیٹ میں پیام حبیب کے زیر اہتمام منعقدہ 'قرآن کوئز' کے موضوع پر ایک انعامی مقابلے کے انعقاد کیا گیا۔ مسابقہ کے بعد نتیجے کا بھی اعلان کر دیا گیا۔ اس مقابلے میں اول، دوم اور سوم مقام حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کی گئی اور انہیں انعامات سے بھی نوازا گیا۔
حیدرآباد: قرآن انعامی مقابلہ میں طلبا و طالبات انعامات سے سرفراز انعامی مقابلے میں عمر کے اعتبار سے تین گروپ بنائے گئے تھے۔ جونیئر گروپ یعنی 6 سے دس سال کے زمرے میں پہلا انعام قدامہ بنت اسامہ نے حاصل کیا جبکہ دوم انعام حیدرآباد کے ریحان حسین ولد شبیر حسین نے حاصل کیا جبکہ سوم سلویٰ سمیع نے حاصل کیا۔
اس کے علاوہ پری سینئر میں اول مقام نرساپور کے محمد سہیل خاں نے حاصل کیا جبکہ دوم و سوم باالترتیب گجرات کے معاذ صوفہ اور مہاراشٹر کی زوبیہ جوزی نے حاصل کیا۔
سینیئر گروپ جو 16 سال یا اس سے زائد کا تھا، اس زمرے میں اول مقام ثنا، دوم ثانیہ جبکہ تیسرا مقام سعدیہ عظمت نے حاصل کیا۔
اس موقع پر تمام طلبا و طالبات کو انعامی رقم سے بھی نوازا گیا۔ اس دوران کئی طلبا و طالبات نے انعام میں حاصل رقم کو مسجد کو بطور عطیہ دے دیا تو کئی نے رقم کو غریبوں میں تقسیم کرنے کے لئے پیام حبیب کو واپس کر دیا۔