تلنگانہ کے سائبرآباد پولیس کمشنریٹ کے حدود میں پولیس نے حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف اپنی مہم جاری رکھی ہے۔جاریہ سال اب تک حالت نشہ میں گاڑیاں چلاتے ہوئے پکڑے گئے2119افراد کے لائسنس کو منسوخ کرنے کے لئے آرٹی اے سے سفارش کی گئی ہے۔
سائبرآباد پولیس کا ماننا ہے کہ حالت نشہ میں گاڑیوں کے چلانے کے سبب تقریبا 30فیصد سڑک حادثات پیش آتے ہیں۔حالت نشہ میں گاڑی چلانے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ کی وجہ سے 161افراد کی موت ہوئی ہے اور 745افراد زخمی ہوئے ہیں۔