حیدرآباد کی مختلف مساجد کے باہر گزشتہ روز جمعہ کی نماز کے بعد سکریٹریٹ کی مساجد کی دوبارہ تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر مظاہرین پلے کارڈ اور بینرس تھامے ہوئے تھے۔ مظاہرین نے ریاستی حکومت پر مساجد کی تعمیر کے لیے غیر ضروری تاخیر کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گزشتہ 16 ماہ سے مسلمانوں کو وہاں نماز پڑھنے سے روک رہی ہے۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کنوینر محمد مشتاق ملک نے گزشتہ ہفتہ عوام سے سکریٹریٹ کی مساجد کی دوبارہ تعمیر کے لیے ’فلیش پروٹیسٹ‘ کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد گزشتہ روز جمعہ کی نماز کے موقع پر ’احتجاجی مظاہرہ‘ کیا گیا۔