اردو

urdu

ETV Bharat / city

'پولیس آٹھ منٹ کے اندر پہنچتی ہے' - حیدرآباد میں جرائم کی شرح کم ہوئی ہے

ریاست تلنگانہ کی حیدرآباد پولیس نے اپنی سالانہ رپورٹ پیش کی۔

police commissioner police
'پولیس آٹھ منٹ کے اندر پہنچتی ہے'

By

Published : Dec 26, 2019, 3:21 PM IST

کوٹھی اومینس کالج میں منعقدہ سالانہ اجلاس میں حیدرآباد کمشنر پولیس نے دعوی کیا کہ کسی بھی مشکل میں پھنسے فرد کی جانب سے 100 نمبر پر کال کرنے پر پولیس آٹھ منٹ کے اندر جائے مقام پہنچ جاتی ہے۔
پولیس کمشنر نے کہا کہ گزشتہ برس کی بہ نسبت اس برس کا موازنہ کیا جائے تو حیدرآباد میں جرائم کی شرح کم ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ چین اسناچنگ کے واقعات میں 30 فیصد کمی ہوئی۔ پراپرٹی کرائم، دو فیصد کم ہوا ہے۔
کمشنر نے کہا کہ مجرمین کو سزا دلانے کا 42فیصد بتایا۔ انھوں نے کہا کہ عام انتخابات میں 25 کروڑ چھے لاکھ نقد رقم ضبط کیے گئے۔ اور شہر میں منشیات فروخت کرنے والے گروہ کے 119 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details