حیدرآباد کے پولیس کمشنر انجنی کمار نے کہا ہے کہ انسانوں کی اسمگلنگ انسانیت کے خلاف جرم ہے۔ یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم اس کی روک تھام کریں۔ پولیس کمشنر نے کہا کہ کسی بھی ایسے واقعہ کا علم ہونے پر پولیس کو اس کی اطلاع دی جائے۔ ایسے بعض منظم گروپس کا تعلق دیگر شہروں سے بھی ہوتا ہے۔ آیئے ہم ان کو سلاخوں کے پیچھے بھیجیں۔
حیدرآباد پولیس مدد کے لئے ہے۔ پولیس کمشنر نے اس کے متعلق ایک ٹویٹ کیا ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں ایک مختصر ایک منٹ 40 سکنڈ کی ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں ہندی میں ایک متاثرہ کی کہانی بیان کی گئی ہے۔ اس ویڈیو کو کئی افراد نے دیکھا ہے۔ اس ویڈیو میں انسانی اسمگلنگ کی شکار لڑکی اپنی کہانی سناتی ہے۔