حیدرآباد: منشیات فروش گرفتار - کوکین چار گرامز ایم ڈی ایم اور ایک ویئنگ مشین کو برآمد کیا۔
حیدرآباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے۔
حیدرآباد: منشیات فروش گرفتار
حیدرآباد پولیس نے شیخ شہباز (28برس )نامی منشیات فروش کو علاقہ لنگر ہاوز میں کوکین اور دیگر ممنوعہ نشہ آور اشیا فروخت کرنے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا۔
پولیس نے اس کے قبضے سے چھے گرامز کوکین چار گرامز ایم ڈی ایم اور ایک ویئنگ مشین کو برآمد کیا۔
ملزم کا تعلق مہاراشٹرا کے ممبئی سے بتایا گیا ہے، اس سلسلے میں پولیس کی تحقیق جاری ہے۔