اردو

urdu

ETV Bharat / city

حیدرآباد: پولیس پر تشدد کا الزام، وزیرداخلہ سے نوٹس لینے کی اپیل - hyderabad news news

ریاست تلنگانہ میں لاک ڈاؤن کے دوران جہاں پولیس معاون ثابت ہو رہی ہے وہیں کہیں کہیں پولیس کی جانب سے تشدد کے واقعات بھی پیش آرہے ہیں۔ حیدرآباد کے پولیس کمشنر اپنے اہلکاروں سے دوستانہ رویہ رکھنے کی اپیل کر رہے ہیں لیکن چند پولیس اہلکار ان کی اپیل پر کان نہیں دھر رہے ہیں۔

'hyderabad: one injured due to policy violation'
حیدرآباد: 'مبینہ پولیس تشدد میں ایک زخمی'

By

Published : Apr 26, 2020, 11:56 AM IST

ریاست کے بیشتر مقامات سے عوام کے ساتھ مار پیٹ کے ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہے ہیں جس میں زخموں کے نشانات واضح دیکھے جا سکتے ہیں۔ حیدرآباد کے میلاردو پلی سے تعلق رکھنے والے محمد کلیم کا الزام ہے کہ پولیس نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

ویڈیو

انہوں نے پولیس پر الزام لگایا کہ پولیس نے انہیں لاک ڈاؤن کے دوران زد و کوب کیا اور انہیں لاٹھیوں سے پیٹا اس دوران ان کا پیر بھی ٹوٹ گیا ہے اور وہ بری طرح زخمی ہوگئے ہیں۔'

ڈاکٹرز کی رپورٹ کے مطابق ان کا پیر دونوں جانب سے ٹوٹ گیا ہے۔ انہیں آپریشن کی ضرورت ہے جو پیر کے روز ہوگا'۔

محمد کلیم نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ' وہ اپنی تین سالہ معصوم بیٹی کے لیے دودھ لینے کیلئے نکلے تھے کہ پولیس نے لاٹھی پھینک کر مارا۔ محمد کلیم کے گرنے سے ان کی پیر کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ ان کی اہلیہ نے ریاستی وزیر داخلہ سے مداخلت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details