ریاست تلنگانہ : تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ حیدرآباد گنگاجمنی تہذیب اور عظیم ثقافتی ورثہ کیلئے جاناجاتا ہے .
جہاں کے لوگ کئی زبانیں بولتے ہیں۔تارک راما راو جو حکمران جماعت ٹی آرایس کے کارگذارصدر و وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے فرزند ہیں ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے دعوی کیا کہ گذشتہ 6برسوں کے دوران ٹی آرایس حکومت نے کئی ترقیاتی پروگراموں پر عمل کیاہے.
جو دارلحکومت حیدرآباد کو عالمی شہر میں تبدیل کرنے کی جانب اقدامات ہیں۔