حیدرآباد، ان دنوں موسمی بیماریوں کی زد میں ہیں۔ پہلے ہی کورونا سے خوفزدہ عوام اب ان بیماریوں سے پریشان ہیں۔ نزلہ، کھانسی، بخار جیسی علامات انہیں ذہنی تناؤ میں مبتلا کر رہی ہیں۔ عوام اس وجہ سے ہسپتال جانے سے گریز کررہے ہیں کہ کہیں انہیں کورونا کی جانچ کروانے کے لیے نہ کہا جائے۔ شدید تکلیف پر ہی عوام کلینک کی جانب رجوع کررہے ہیں۔
پرانے شہر میں صفائی کے ناقص انتظامات اور آلودہ پانی موسمی امراض کی اہم وجوہات بن رہی ہے، جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر ہیں اور پینے کا پانی بھی آلودہ ہے جس کے باعث عوام پانی خرید کر پینے پر مجبور ہیں۔