اردو

urdu

ETV Bharat / city

کسانوں کی حمایت میں حیدرآباد میں بھوک ہڑتال

زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج گذشتہ ایک ماہ سے جاری ہے، کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مجلس انقلاب ملت نے ایک روزہ بھوک ہڑتال کیا۔

all india majlis inquilab e millat hold hunger strike
all india majlis inquilab e millat hold hunger strike

By

Published : Dec 26, 2020, 7:55 PM IST

حیدر آباد: دارالحکومت دہلی کی سرحد پر جاری کسانوں کے احتجاج کے دوران حیدرآباد کی سیاسی جماعت مجلس انقلاب ملت کی جانب ایک روزہ بھوک ہڑتال منعقد کیا گیا۔'

ویڈیو

اس موقع پر مجلس انقلاب ملت کے کارگزار صدر حامد حسین شطاری نے کہا کہ' احتجاج کے دوران کئی کسانوں کی موت ہوچکی ہے اس کے باوجود مرکزی حکومت اس قانون پر نظر ثانی نہ کرنے کے فیصلے پر اٹل ہے۔'

مجلس انقلاب ملت کے معتمد قیوی عباسی نے مرکزی حکومت سے کسانوں کے مسائل حل کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کسان ہیں کوئی دہشت گرد نہیں۔ ان کے ساتھ حکومت جس طرح کا رویہ اپنا رہی ہے وہ غیر ذمہ دارانہ ہے۔'

مظاہرین نے کہا کہ' حکومت کو کسانوں کی فلاح و بہبود کے کام کرنے چاہیے اور ان کے خلاف جو قانون منظور کیا گیا ہے اسے منسوخ کریں۔'

خیال رہے کہ گذشتہ کئی ماہ سے کسان پنجاب و ہریانہ سے تعلق رکھنے والے کسان زرعی قوانین کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور مرکزی حکومت سے ان قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ اس سے قبل پنجاب میں کسانوں نے ریل روکو تحریک کے ذریعے زرعی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔'

بلا آخر گذشتہ ماہ کسانوں کی متعدد تنظیموں نے دہلی چلو کی کال دی۔ دہلی چلو کے کال پر کسانوں کی تنظیمیں دہلی کے لیے روانہ ہوئی جسے دہلی کے بارڈر پر ہی روک دیا گیا، تبھی سے کسانوں کی تنظیمیں دہلی کے بارڈر پر ہی احتجاج کررہے ہیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details