حیدرآباد: مولانا حافظ محمدحاجی نوری انچارج سنی دعوت اسلامی(حرازون)کی اطلاع کے بموجب سنی دعوت اسلامی حیدرآباد Sunni Da'wah Islamic Hyderabad کے زیر اہتمام فقید المثال تحفظ ناموس رسالتﷺ Namoos e Risalat Conference Held in Hyderabad و فیضان شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کانفرنس بروز اتوار 26 دسمبر بعد نماز عشاء بمقام میلاد میدان خلوت حیدرآباد پر منعقد ہوگی۔ مفکر اسلام حضرت مولانا مفتی خلیل احمد صاحب (شیخ الجامعہ نظامیہ) سرپرستی فرمائیں گے۔
مولانا سید شاه افضل بیابانی خسرو پاشاه صدارت فرمائیں گے۔ مفکر اہلسنت جانشین حضور مولانا محمد حامد حسین حسان فاروقی Mohammed Hamid Hussain Hassan Faroqui کے علاوہ بیرونی مہمان عالم دین عالمی شہرت یافتہ خطیب حضرت مولانا سید امین القادری بعنوان تحفظ ناموس رسالتﷺ مولانا محمد صادق رضوی رکن مرکزی مجلس شوری سنی دعوت اسلامی (ممبئی)،بعنوان نوجوان نسل میں نشہ کی بڑھتی ہوئی تباہ کاریاں کے موضوع پر خطاب فرمائیں گے۔
مزید پڑھیں: