تفصیلات کے مطابق یہ کتا ندی میں بہہ گیا تھا۔ یہ کتا اپنی جان بچانے کے لیے ندی کی جھاڑیوں کو پکڑے ہوا تھا اور مدد کا طلب گار تھا۔ راہگیروں کی جانب سے اس سلسلہ میں اطلاع دیئے جانے کے بعد ہوم گارڈ جن کی شناخت مجیب کے طور پر کی گئی ہے وہاں پہنچے اور انہوں نے کتے کو بچانے کے لیے کئی طریقے اختیار کیے۔
ہوم گارڈ نے جان جوکھم میں ڈال کر کتے کی جان بچائی، ویڈیو وائرل
ایک ہوم گارڈ نے جان جوکھم میں ڈال کر ایک کتے کی جان بچائی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ناگرکرنول ضلع میں پیش آیا۔ اس ہوم گارڈ کی ہر طرف ستائش کی جارہی ہے اور کتے کو بچانے کا ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہا ہے۔
ہوم گارڈ نے جان جوکھم میں ڈال کر کتے کی جان بچائی
تاہم ان میں ان کو ناکامی ہوئی۔ اس کے بعد انہوں نے جے سی بی گاڑی کو طلب کیا اور اس کے ذریعہ کتے تک پہنچ گئے۔ انہوں نے کافی کوشش کے بعد کتے کو محفوظ طور پر پانی سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی جس کے بعد یہ نظارہ دیکھ رہی ہجوم نے مجیب کی کافی ستائش کی۔