اردو

urdu

ETV Bharat / city

تاریخی عمارتوں کی درجہ بندی پر تلنگانہ ہائی کورٹ میں سماعت

حکومت تلنگانہ کی جانب سے 2017 میں ترتیب دی گئی تاریخی عمارتوں کی از سر نو درجہ بندی میں ہائی کورٹ اور اسمبلی عمارتوں کو شامل نہیں کیا گیا جن کو تاریخی ورثے کا درجہ حاصل ہے۔

تاریخی عمارتوں کی درجہ بندی پر تلنگانہ ہائی کورٹ میں سماعت

By

Published : Aug 28, 2019, 11:16 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 4:16 PM IST

حیدرآباد کے ورثے کی حامل عمارتوں کے تحفظ کیلئے عدلیہ سے رجوع کرنے والی تنظیم کے ایڈوکیٹ پی نروپ نے حکومت کے اس اقدام پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اصولاً کسی بھی عمارت کے سو برس کی تکمیل پر اسے تاریخی ورثے کے زمرے میں شامل کیا جاتا ہے لیکن تعجب ہیکہ تلنگانہ حکومت نے ان اہم عمارتوں کو نئی درجہ بندی میں جگہ نہیں دی، جبکہ ایسی کئی عمارتیں اس فہرست میں شامل ہیں جن کا سرے سے وجود نہیں۔

تاریخی عمارتوں کی درجہ بندی پر تلنگانہ ہائی کورٹ میں سماعت

اس ضمن میں سوشلسٹ پارٹی آف انڈیا کی رہنما اور سماجی کارکن لبنی ثروت نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے حکومت تلنگانہ پر من مانی اور انانیت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی خود کو قانون سے بالاتر تصور کرتے ہوئے تاریخی ورثے سے چھیڑ چھاڑ کی ہے اور ارم منزل کے بشمول کئی اہم عمارتوں کو پرانی فہرست سے خارج کر دیا ہے، انھوں نے کہا کہ ان کا یہ آمرانہ رویہ عوام کیلئے نا قابل قبول ہے۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 4:16 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details