اردو

urdu

ETV Bharat / city

'حکومت آر ٹی سی ملازمین سے مذاکرات کرے: ہائی کورٹ

ریاست تلنگانہ کے ہائی کورٹ نے تلنگنہ حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ آر ٹی سی ملازمین سے مذاکرات کرے۔

اشوتھاما ریڈی

By

Published : Oct 18, 2019, 8:09 PM IST

Updated : Oct 19, 2019, 12:25 AM IST

عدالت نے کہا ہے کہ وہ آر ٹی سی ملازمین کو مدعو کرے اور جلد سے جلد مینیجنگ ڈائرکٹر کے تقرر کے ذریعے مسئلے کو حل کرے۔

عدالت نے سماعت کو 28 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے اس دوران مسئلے کو حل کے ساتھ عدلیہ سے رجوع کرنے کیلئے کہا۔ آج سماعت کے بعد صدر آر ٹی سی جے اے سی اشوتھاما ریڈی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ عدالت نے حکومت کی جانب سے ملازمین سے بات چیت کے لئے آمادہ نہ ہونے پر سرزنش کی اور کہا کہ حکومت کو مذاکرات کے لئے مزید دس روز کی مہلت دی جاتی ہے۔

حکومت آر ٹی سی ملازمین سے مذاکرات کرے

اشوتھاما ریڈی نے بتایا کہ ملازمین یونین حکومت سے بات چیت کے لئے تیار ہے لیکن حکومت نے اب تک اس معاملے میں پہل نہیں کی۔ اشوتھاما ریڈی نے کل تلنگانہ بند کو یقینی بتاتے ہوئے مطالبات کی تکمیل تک اپنا احتجاجی پروگرام جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ ٹی آر ایس کے سکریٹری جنرل کیشو رائو نے دو روز قبل بیان جاری کرتے ہوئے آر ٹی سی ملازمین سے اپیل کی تھی کہ وہ ہڑتال سے فوری دستبرداری اختیار کرتے ہوئے بات چیت کے لیے تیار ہوں تو وہ مصالحت کا رول ادا کرنے تیار ہیں۔

ان کے بیان پر حکومت کی جانب سے کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا جس پر وہ خاموش ہو گئے تھے۔ انہوں نے واضح کر دیا تھا کہ ہڑتالی ملازمین سے بات چیت کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور انہیں حکومت کی جانب سے کوئی ہدایت موصول نہیں ہوئی۔

اشوتھاما ریڈی

امید کی جارہی ہے کہ ہڑتال کے خاتمہ کے لیے کے سی آر تلنگانہ تحریک میں ملازمین کے ساتھ وابستہ رہ چکے کیشو رائو کی خدمات حاصل کریں گے۔ اسی دوران وزیر ٹرانسپورٹ نے جائزہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے ہڑتال کی صورتحال پر عہدیداروں سے رپورٹ طلب کی۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ شہر اور اضلاع میں تمام تر متبادل انتظامات کو یقینی بنائے تاکہ عوام کو سفر میں کوئی دشواری نہ ہو۔

Last Updated : Oct 19, 2019, 12:25 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details