ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے شمس آباد بین الااقوامی ایئر پورٹ پر 47.55 لاکھ کی مالیت کا 970 گرام کا سونا کسٹم حکام کی جانب سے ضبط کیا گیا۔Gold seized at Rajiv Gandhi International Airport in Hyderabad
کسٹم ذرائع کے مطابق ایک مسافر جو شارجہ سے حیدرآباد پہنچا تھا۔ اس نے اپنے پیروں کے درمیان سونے کے بسکٹ کو دباکر لانے کی کوشش کی۔
کسٹم حکام تحقیقات کررہے ہیں کہ یہ سونا کہاں سے لایا جا رہا تھا۔ کس نے یہ سنہری دھات دی ہے اور اسمگلر کس کو حیدرآباد میں پہنچا رہا تھا۔ کسٹم حکام نے بتایا کہ ہم معاملے کی تفتیش کر رہے ہیں۔