اردو

urdu

ETV Bharat / city

قلعہ گولکنڈہ میں منعقد ہوگی یوم آزادی تقریب - تلنگانہ میں یوم آزادی تقریب

تلنگانہ حکومت کی جانب سے یوم آزادی تقریب، قلعہ گولکنڈہ میں منعقد کی جائے گی جبکہ اس سلسلہ میں تیاریوں کا آغاز ہوچکا ہے۔

قلعہ گولکنڈہ میں منعقد ہوگی یوم آزادی تقریب
قلعہ گولکنڈہ میں منعقد ہوگی یوم آزادی تقریب

By

Published : Aug 12, 2021, 4:16 PM IST

گذشتہ 7 سال سے حکومت تلنگانہ کی جانب سے تاریخی گولکنڈہ قلعہ میں یوم آزادی تقاریب کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ تاہم اس سال بھی 15 اگست کو قلعہ گولکنڈہ میں یوم آزادی تقریب منعقد کی جائے گی جس کےلیے تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔

قلعہ گولکنڈہ میں منعقد ہوگی یوم آزادی تقریب

قلعہ گولکنڈہ میں منعقد ہونے والی یوم آزادی تقریب کی تیاریوں کے سلسلہ میں تقریباً 600 پولیس ملازمین نے پریڈ ریہرسل میں حصہ لیا، وہیں چیف سکریٹری سومیش کمار نے بھی قلعہ گولکنڈہ کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔

15 اگست کو وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ صبح 10.30 بجے قلعہ گولکنڈہ پں قومی پرچم لہرائیں گے اور پریڈ کی سلامی لیں گے۔ چیف سکریٹری نے محکمہ پولیس، عمارات و شوارع، جی ایچ ایم سی، مال و دیگر محکموں کے عہدیداروں کو قلعہ گولکنڈہ میں بہتر انتظامات کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے سیکوریٹی و ٹریفک کا بھی مناسب انداز میں بندوبست کرنے کا حکم دیا۔

یوم آزادی تقریب میں مختلف پروگرام پیش کئے جائے گے۔ تقریب کے دوران کوویڈ اصولوں پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال کوویڈ وبا کے چلتے یوم جمہوریہ تقریب کو قلعہ گولکنڈہ میں منعقد نہیں کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:'حیدرآباد میں شادی کی تقاریب بارہ بجے ختم کرنی ہوں گی'

یوم آزادی تقریب کے دوران قلعہ گولکنڈہ میں انتظامات کے متعلق پولیس کمشنر انجنی کمار نے کہا کہ پولیس کی جانب سے سیکوریٹی و ٹریفک کی سہولت کےلیے بہتر انتظامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مہمانوں کےلیے پارکنگ کا وسیع انتظام رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details