اردو

urdu

ETV Bharat / city

تلنگانہ: گرلز اسلامک آرگنائزیشن کی 14 روزہ ’نہی عن المنکر‘ مہم کا آغاز

گرلس اسلامک آرگنائزیشن تلنگانہ کی جانب سے اخلاقی برائیوں کے ازالے کےلیے ریاست گیر برائی مٹاو مہم بعنوان ’نہی عن المنکر‘ چلائی جارہی ہے جو 24 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

گرلز اسلامک آرگنائزیشن کی 14 روزہ ’نہی عن المنکر‘ مہم کا آغاز
گرلز اسلامک آرگنائزیشن کی 14 روزہ ’نہی عن المنکر‘ مہم کا آغاز

By

Published : Oct 10, 2021, 9:53 PM IST

تلنگانہ میں گرلس اسلامک آرگنائزیشن کی جانب سے چلائی جارہی 14 روزہ مہم ’نئی عن المنکر‘ کا مقصد معاشرہ سے اخلاقی برائیوں کا ازالہ کرنا اور انکے سدباب کی راہوں کو ہموار کرنا ہے۔ آج مہم کے آغاز حیدرآباد میں واقع جماعت اسلامی کے دفتر میں منعقدہ ایک تقریب میں ہوا۔ اس موقع پر ریاستی ناظمہ آسیہ تسنیم نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جی آئی او کی جانب سے تلنگانہ میں 14 روزہ مہم چلائی جارہی ہے۔

تلنگانہ: گرلز اسلامک آرگنائزیشن کی 14 روزہ ’نہی عن المنکر‘ مہم کا آغاز

انہوں نے کہا کہ مہم کا مقصد معاشرہ سے اخلاقی برائیوں کا ازالہ ہے اور انکی سد باب کی راہیں ہموار کرنا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ "سب سے کامل ایمان اس شخص کا ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہیں۔" انہوں نے کہا کہ آج ہم دیکھتے ہیں کہ گلی گلی، محلہ محلہ ، جگہ جگہ لڑائی جھگڑا، گالی گلوچ، ظلم و زیادتی، فساد، کینہ ، حسد، حق تلفی اور مفاد پرستی عام ہے۔ چوری، ڈاکہ زنی، قتل وغارت گری، زنا کاری، رشوت خوری، سود و حرام خوری، دھوکہ دہی، بددیانتی، جھوٹ،خوشامد، دوغلے پن، حرص، طمع، لالچ، ملاوٹ، ناپ تول میں کمی آخر وہ کون سا اخلاقی مرض اور بیماری ہے جو ہم میں نہیں۔

آسیہ تسنیم نے کہا کہ اخلاق کسی بھی قوم کی زندگی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، معاشرے کے بناؤ اور بگاڑ کا دارومدار اخلاق پر ہے، اگر معاشرہ اخلاقی برائیوں کے بحران سے دو چار ہو تو پھر ایسا معاشرہ ترقی کے اعلی درجات کو نہیں پاسکتا بلکہ پستی ایسے معاشرے کا عین مقدر بن جاتی ہے۔ اس کام کی سنگینی کو جانتے اور معاشرے کے نازک حالات کو سمجھتے ہوئے گرلز اسلامک آرگنائزیشن (GIO)، تلنگانہ نے 14 روزہ مہم منعقد کیا ہے جس میں اس بات کی کوشش کی جائے گی کہ معاشرے میں پھیلی ہوئی برائیوں کا ازالہ کیا جائے اور اُس کے مضر اثرات جو سماج و معاشرے پر پڑھ رہے ہیں ان سے عوام کو واقف کروایا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں:

حیدر آباد: مختلف مساجد میں طبی کیمپ

جی آئی او کی ریاسی صدر رمیصہ فاطمہ نے مہم کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 14 روزہ مہم کے دوران مختلف سرگرمیاں عمل میں لائی جائیں گی۔اس دوران ورکشاپ کا انعقاد، سلم پروگرامس، کیمپس / ہاسٹل پروگرامس، میٹیریل کے ذریعے سے مہم کے پیغام کی ترسیل، ریاستی سطح پر کوئز کا انعقاد، پبلک میٹس وغیرہ منعقد کئے جائیں گے۔ انہوں نے طالبات اور نوجوان خواتین سے خواہش کی ہے کہ وہ اس مہم میں اپنا بھر پور حصہ ادا کریں اور یہ عزم کریں کے وہ اپنے اندر اچھا بدلاؤ لائیں اور اپنے ساتھ ساتھ معاشرے سے اخلاقی برائیوں کو پاک کریں گے۔

اس موقع پر ام مہیمن صائمہ جنرل سکریٹری کے علاوہ گرلز اسلامک آرگنائزیشن تلنگانہ اور شہر حیدرآباد کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details