لڑکی کی شناخت نونیتا کے طورپر کی گئی ہے۔ نونیتا کے تعلقات اس کے بہنوئی پرشانت سے دو سال سے تھے۔ دونوں کے خاندانوں نے بعض جھگڑوں پر شادی سے انکار کر دیا تھا تاہم دونوں نے اپنے خاندانوں سے رضامندی حاصل کر لی اور جاریہ سال فروری میں ہی دونوں کی شادی ہوگئی۔ اسی دوران مزید جہیز کے لیے لڑکی کو ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔ لڑکی کے والد نے الزام لگایا کہ اس کی بیٹی کو سسرالی رشتہ داروں نے ہراساں کیا، جس پر اس نے پھانسی لگا لی۔
شادی کے 6 ماہ بعد لڑکی کی خودکشی - سسرالی رشتہ داروں نے ہراساں کیا
دور کے رشتہ کے بہنوئی سے شادی کے 6 ماہ بعد 19سالہ لڑکی نے خودکشی کر لی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع میدک کے کولچارم میں کل شپ پیش آیا۔
![شادی کے 6 ماہ بعد لڑکی کی خودکشی Girl commits suicide after 6 months of marriage](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-8700788-1068-8700788-1599392919868.jpg)
شادی کے 6 ماہ بعد لڑکی کی خودکشی
ان کی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے ایک معاملہ درج کر لیا۔ پولیس کو ایک خودکش نوٹ لڑکی کی لاش کے پاس سے دستیاب ہوا جس کو اس نے اپنے شوہر کے نام لکھا ہے۔