وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے جنگی خطوط پر سوڈیم ہائپوکلورائیڈ کا چھڑکاو کیا جارہا ہے جن علاقوں میں مثبت معاملات درج کئے گئے۔ ان کے ساتھ ساتھ ان کے حدود والے علاقوں، اسپتالوں، سیاحتی مقامات، مختلف سرکاری دفاتر، مارکٹس، راشن کی دکانات، اے ٹی ایم مراکز، ہجوم والے علاقوں، کالونیوں، بستیوں اور دیگر مقامات پر کیمیکلس کا چھڑکاؤ کا کام موثر طور پر انجام دیاجارہا ہے۔
گریٹرحیدرآباد کے 30 سرکلس میں اسپرے کا کام کیا جارہا ہے۔ اس مقصد کے لیے 18 گاڑیاں جن کی گنجائش پانچ ہزار لیٹر ہے کے علاوہ پانی کے ٹینکرس کے ذریعہ چھڑکاو کا کام کیا جارہا ہے۔ جی ایچ ایم سی کے انٹومولوجی، ای ڈی ڈی ایم کے شعبہ جات کی جانب سے مشترکہ طور پر اس چھڑکاؤ کا کام کیا جارہا ہے۔