اردو

urdu

ETV Bharat / city

پکوان گیاس باب الداخلہ پرہی دیاجائےگا

پکوان گیاس گھر کے اندر نہیں لائی جائے گی بلکہ گھر کے باہر ہی حوالہ کی جائے گی اور پکوان گیاس سلنڈرس کو صارفین کے حوالہ کرنے سے قبل جراثیم کش ادویات کا استعمال کرتے ہوئے صاف کیاجائے گا۔

پکوان گیاس باب الداخلہ پرہی دیاجائےگا
پکوان گیاس باب الداخلہ پرہی دیاجائےگا

By

Published : Apr 21, 2020, 11:25 PM IST

گیاس سلنڈرس کی سربراہی کرنے والی ایجنسیز کی جانب سے ریاست تلنگانہ وآندھرا پردیش میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب تک جس انداز میں گیاس کی ڈیلیوری انجام دی جاتی تھی اس طرح سے گیاس نہیں لائی جائے گی بلکہ اپارٹمنٹ یا مکان کے باب الداخلہ پر ہی گیاس حوالہ کردی جائے گی۔

کورونا وائرس کی وباء سے متاثرہ مریضوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے گیاس سربراہ کرنے والی ایجنسیوں نے اپنے عملہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ گھروں میں داخل نہ ہوں اور باب الداخلہ یا اپارٹمنٹ کی گیٹ پر ہی گیاس حوالہ کردیں تاکہ وائرس کے خدشات کو روکا جاسکے اور احتیاط کو یقینی بنایا جائے ۔

بھارت گیاس‘ انڈین گیاس اور بھارت پٹرولیم کی گیاس سربراہ کرنے والی ایجنسیوں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

تلنگانہ آندھرا گیاس ڈیلرس اسوسیشن کے صدر شرون راؤنے بتایا کہ دونوں ریاستوں میں تیزی سے پھیل رہے کورونا وائرس کو دیکھتے ہوئے ڈیلرس نے فیصلہ کیا ہے کہ عملہ اور گیاس لانے والی ٹرالیوں اور سلنڈرس کو جراثیم کش ادویات سے صاف کرتے ہوئے مکان کے باب الداخلہ پر ہی اسے حوالہ کریں گے۔

سابق میں کئی مکانات میں ڈیلیوری کرنے والے عملہ کی جانب سے گیاس باورچی خانہ تک پہنچاتے ہوئے سلنڈر تبدیل کیا جاتا تھا لیکن اب اس عمل پر پابندی عائد کردی گئی ہے کیونکہ سلنڈر پہنچانے کیلئے ڈیلیوری عملہ کئی علاقوں اور گھروں تک پہنچتا ہے اسی لئے شہریوں کو اور عملہ کو محفوظ رکھنے کیلئے یہ اقدام کیا گیا ہے۔ڈیلرس نے صارفین سے اپیل کی کہ وہ اس فیصلہ کا احترام کرتے ہوئے تعاون کریں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details