اردو

urdu

By

Published : Aug 26, 2020, 6:06 PM IST

ETV Bharat / city

حیدرآباد: خواتین و بچوں کے لیے مفت کلینک کا آغاز

ہلپینگ ہینڈ فاؤنڈیشن کلینک کی جانب سے مسجد محمد مصطفیٰ عطا پورمیں ایک کلینک کا آغاز کیا گیا یہاں خواتین اور بچوں کا مفت علاج کرنے کے ساتھ ساتھ دوائیاں بھی دی جائیں گی اور ٹیسسٹ بھی فری میں کیے جائیں گے۔

حیدرآباد: خواتین و بچوں کے لیے مفت کلینک کا آغاز
حیدرآباد: خواتین و بچوں کے لیے مفت کلینک کا آغاز

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کی سماجی تنظیم 'ہیلپنگ ہینڈ فاؤنڈیشن' کی جانب سے مسجد محمد مصطفیٰ عطا پور میں ایک کلینک کا آغاز کیا گیا۔

خواتین و بچوں کے لیے مفت کلینک کا آغاز

تفصیل کے مطابق اس کلینک میں خواتین اور بچوں کا مفت علاج کرنے کے ساتھ ساتھ دوائیاں بھی دی جائے گی اور ٹیسسٹ بھی فری میں کیے جائیں گے۔ روزانہ صبح 9 تا 3 بجے تک کلینک کھلے گا عوام کی خدمت کے لیے ڈاکٹرز کی ایک ٹیم مقرر رہےگی۔ ایک ایمبولینس کی سروس رہے گی۔

ہلپینگ ہینڈ فاؤنڈیشن کے صدر مصطفیٰ عسکری نے کہا کہ' فاونڈیشن کی جانب سے حیدرآباد کی چھوٹی بستیوں کی مساجد میں بھی کلینک کے آغاز کیا جائے گا۔ اس کلینک میں عوام کی سہولت کے لیے دوا اور ٹیسٹ کیا جائے گا روزانہ 100 سے زیادہ مریضوں کے علاج کیاجائے گا۔

مزید پڑھیں:

نیلوفر ہسپتال کی ٹکنیشین کی کورونا سے موت

انہوں نے کہاکہ' کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے ہیلپنگ ہینڈ فاونڈیشن کی جانب سے مریضوں کو گھر سے ہاسپٹل منتقل کرنے کے لیے مفت ایمبولینس سروسز دی گئی ہیں اور لاک ڈاؤن کے دوران عوام میں دوا سینٹائزر ماسک اور دیگر اشیاء تقسیم کیا گیاتھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details