حیدرآباد کے چٹان پلی کے پاس خاتون ڈاکٹر کی جنسی زیادتی اور قتل کرنے والے چار ملزمین کا پولیس نے انکاونٹر کے دوران ہلاک کردیا۔
حیدرآباد: جنسی زیادتی کے ملزمین کا انکاؤنٹر - پولیس نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے ان کا انکاونٹر کردیا
حیدرآباد وٹرنری خاتون ڈاکٹر کی اجتماعی جنسی زیادتی معاملے کے چاروں ملزمین کو آج علی الصبح یہاں کے چٹان پلی علاقہ میں انکاؤنٹر کےدوران ہلاک کردیا گیا ۔
دیشا کے قاتلوں کا انکاونٹر
یہ انکاؤنٹر حیدرآباد کی نیشنل ہائی وے نمبر -44 پر علی الصبح پیش آیا۔ جہاں ریپ کے ملزمین پولیس حراست سے فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ چاروں ملزمین پولیس پر حملہ کرنے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے،جس میں پولیس نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے ان کا انکاونٹر کردیا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
Last Updated : Dec 6, 2019, 9:12 AM IST