تیلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے گاندھی اسپتال کے کووڈ 19 وارڈ سے چار قیدی فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق چاروں قیدیوں میں کووڈ 19 کی علامات پائی گئی تھیں جس کے بعد ان کو گاندھی اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم اسپتال کی دوسری منزل کے باتھ روم کی کھڑکی کی سلاخوں کو نکالتے ہوئے یہ قیدی فرار ہونے میں کامیاب رہے۔
حیدرآباد: گاندھی اسپتال کے کووڈ 19 وارڈ سے چار قیدی فرار - اسپتال کی دوسری منزل کے باتھ روم
اسپتال کی دوسری منزل کے باتھ روم کی کھڑکی کی سلاخوں کو نکالتے ہوئے یہ قیدی فرار ہو گئے۔
Hyderabad
اسپتال انتظامیہ کی شکایت کے بعد چلکل گوڑہ پولیس وہاں پہنچی جس نے اسپتال کے مختلف شعبہ جات اور وارڈس کا معائنہ کیا تاکہ یہ پتہ چلایا جاسکے کہ یہ قیدی اسپتال میں چھپے ہوئے تو نہیں ہیں۔ ڈی سی پی نارتھ زون کملیشور شنگانیور نے کہا کہ تمام پولیس اسٹیشنوں کو اس سلسلہ میں چوکس کر دیا گیا ہے۔