اردو

urdu

By

Published : Mar 15, 2020, 7:04 PM IST

ETV Bharat / city

کورونا سے بچاو کے لیے 'یگیہ'

بھارت کی ریاست اترپردیش کے بجنور میں عقیدت مندوں کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاو کے لیے یک روزہ یگیہ کا اہتمام کیا گیا۔

for protection from corona virus, yegna orgnaized
کورونا سے بچاو کے لیے یگنہ

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے ایک قسم کی بے چینی اور خوف و ہراس کا ماحول ہے، مختلف ممالک اس جان لیوا مرض کو روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر کے ساتھ اس کے خاتمے کے لیے اثر دار دوا کی ایجاد پر ریسرچ کر رہے ہیں۔

کورونا سے بچاو کے لیے یگنہ

ادھر بھارت کی ریاست اترپردیش کے بجنور میں عقیدت مندوں کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاو کے لیے یک روزہ یگیہ کا اہتمام کیا گیا۔

عقیدت مندوں کے مطابق اس سے اس خطرناک وائرس کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔

تھانہ دھام پور کے پاڈلی مانڈو میں ایک روزہ یگیہ پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں تمام عقیدت مندوں نے حصہ لیا۔ ان کا کہنا ہیکہ یگیہ ہی ایک راستہ ہے جس کے ذریعہ اس مرض سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔

اسی کے تحت ، رام پریوار منچ کی جانب سے ہر ہفتے ایک ایک ایک گھر میں یگنہ کا پروگرام کیا جائے گا، بتایا کہ اس طرح کے یگیہ اس وقت کیے جائیں گےجب تک کہ کورونا وائرس کا خاتمہ نہیں ہوتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details