ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے ہمایوں نگر میں واقع اسٹیل شاپ Fire Break Out in Steel Shopمیں اچانک آگ لگ گئی۔ یہ واقعہ منگل کی صبح پیش آیا جس میں کسی جانی نقصان یا پھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
عہدیداروں نے شبہ ظاہر کیا کہ شارٹ سرکٹ کو آگ لگنے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ مقامی افراد نے آگ کے ساتھ کثیف دھویں کو دیکھ کر فائربریگیڈ کو اطلاع دی جس کے بعد فائربریگیڈ کے اہلکار وہاں پہنچے اور آگ پر فوری طور پر قابو پالیا گیا۔
مزید پڑھیں: