تلنگانہ میں جلد ہی 50 ہزار عہدوں پر تقرری کی جائے گی۔ اس بات کا اعلان ریاستی وزیر فائنانس ہریش راؤ نے قانون ساز اسمبلی میں کیا۔
ایوان میں آج مختلف بلوں کو منظوری دی گئی ہے۔ سرکاری ملازمین کی سبکدوشی کی حد عمر 58 سے بڑھا کر 61 برس کرنے، سابق ارکان اسمبلی، ارکان کونسل کے وظیفہ میں اضافہ کا بل اسمبلی میں منظور کیا گیا۔
حال ہی میں ریاستی حکومت نے سرکاری ملازمین کی سبکدوشی کی حد عمر کو بڑھا کر 61 برس کیا ہے۔ ارکان اسمبلی اور ارکان کونسل کے طبی اخراجات کی حد کو ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر دس لاکھ روپے کر دیا گیا۔
اس خصوص میں بل کو بھی منظوری دی گئی۔ ساتھ ہی سابق ارکان اسمبلی و سابق ارکان کونسل کے وظیفہ کی رقم 50 ہزار روپے سے بڑھا کر 70 ہزار روپے کردی گئی۔ اس خصوص بل کو منظوری دی گئی۔
اس موقع پر وزیر فائنانس نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی سبکدوشی کی حد عمر 58 برس تھی۔ ریاست کے درجہ چہارم کے ملازمین کی سبکدوشی کی حد عمر 60 برس ہے جبکہ میڈیکل کالجز میں خدمات انجام دینے والے ٹیچنک اسٹاف کی سبکدوشی کی حدعمر 65 برس کردی گئی ہے۔