ریاست تلنگانہ کے ضلع وقارآباد میں پولیس نے والد کو ہی نابالغ بیٹی کا جنسی استحصال کرنے پر گرفتار کیا ہے۔
بیٹی کے جنسی استحصال پر والد گرفتار - بیٹی کے جنسی استحصال
ضلع وقارآباد میں شرمناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ضلع کی پولیس نے بیٹی کے جنسی استحصال پر اس کے والد کو ہی گرفتار کیا ہے۔

بیٹی کے جنسی استحصال پر والد گرفتار
پولیس نے کہا کہ ملزم نے اپنی بیٹی کو گھر میں تنہا پاکر اس کا جنسی استحصال کیا اور اس معاملہ کے کسی کے سامنے انکشاف پر سنگین عواقب کی بھی دھمکی دیا تھا، تاہم لڑکی نے یہ واقعہ اپنی دادای سے کہہ سنایا جس کے بعد دادی پولیس سے رجوع ہوئی اور پولیس نے ملزم کے خلاف معاملہ درج کرکے اس کو گرفتار کرلیا۔