'دستور سےمتعلق جانکاری ہر فرد کو ہونی چاہئے' - دستور ہی جمہوریت کا تحفظ کرتا ہے
یوم دستورکے موقع پر'حیدرآباد نوا تلنگانہ ایڈوکیٹز فورم' کی جانب سے بشیر باغ پریس کلب میں ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا

'دستور سےمتعلق جانکاری ہر فرد کو ہونی چاہئے'
اس موقع پر ہائی کورٹ کی جج جسٹس شری دیوی نے خطاب کرتے ہوئے دستور اور یوم دستور کے پس منظر کو پیش کیا، انھوں نے کہا کہ دستور سے متعلق بنیادی جانکاری ملک کے ہر فرد کو ہونی چاہئے،انھوں نے کہا کہ دستور ہی جمہوریت کا تحفظ کرتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ سماجی،معاشی انصاف کےلیے قانون دانوں کو شفاف طرز پر اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنا چاہئےاور ملک کے ہر فرد کو دستوری حقوق سے استفادہ کرنا چاہئے۔