صدر اوورسیز تلنگانہ ایسوسی ایشن محمد القریشی کی صدارت میں سعودی عرب، امریکہ اور دیگر ممالک میں مقیم این آر آئیز اور بھارتی نژاد افراد کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں اوورسیز تلنگانہ ایسوسی ایشن یو ایس چیاپٹر کے قیام اور اسے فعال بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
کیلی فورنیا امریکہ میں مقیم ایک این آر آئی تاجر احمد شاہ کوہی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ و دیگر ممالک میں رہنے والے این آر آئیز کے کئی مسائل کی یکسوئی کے لیے اس طرح کی تنظیم کی ضرورت تھی اور او ٹی اے کی امریکہ شاخ کے قیام سے بڑی حد تک این آر آئیز کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔
بھارت کے اولین دوہری شہریت کے حامل شخص افتخار شریف اس تنظیم کے سرپرست ہیں۔ اوورسیز تلنگانہ ایسوسی ایشن کئی برسوں سے نہ صرف این آر آئیز کے مسائل بلکہ حیدرآباد و دیگر مقامات پر مسلم اقلیت کی تعلیمی، معاشی، پیشہ ورانہ مدد کے حوالے سے سرگرم ہے۔