یہ آئسولیشن سنٹر 40 بیڈز پر مشتمل ہے، یہاں دواخانہ بھی قائم کیا گیا ہے، اس سنٹر میں 20 بیڈز مرد اور 20 خواتین کے لیے ہیں، اس سنٹر میں آکسیجن سلنڈر کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں-
مراز پیلس قلعہ گولکنڈہ میں آئسولیشن سنٹر کا قیام - حیدرآباد کی اہم خبر
حیدرآباد کی مشترکہ تنظیموں نے مراز پیلس قلعہ گولکنڈہ میں 40 بیڈز پر مستمل ایک آئسولیشن سنٹرقائم کیا۔ جس کا افتتاح صدر مجلس اسدالدین اویسی نے کیا۔
مرازپیلس قلعہ گولکنڈہ میں آئسولیشن سنٹرکا قیام
اس سنٹر کا افتتاح صدر مجلس اسدالدین اویسی نے کیا اس موقع پر ایکسس فاونڈیشن، صفاء بیت المال، ایس ٹی ای، و دیگر تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر مجلس اسدالدین اویسی نے کہا کہ' عوام قلعہ گولکنڈہ اس آئسولیشن سنٹر سے استفادہ کریں۔