اس اسٹوری کو پڑھنے کے بعد ضلع انتظامیہ حرکت میں آگیا ہے۔
آج ضلع کلکٹر پرشانت جیون پاٹل رکن اسمبلی کانچرلہ بھوپال ریڈی نے ضلع ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال کے ہر وارڈ کا جائزہ لیا۔
اس اسٹوری کو پڑھنے کے بعد ضلع انتظامیہ حرکت میں آگیا ہے۔
آج ضلع کلکٹر پرشانت جیون پاٹل رکن اسمبلی کانچرلہ بھوپال ریڈی نے ضلع ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال کے ہر وارڈ کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انھوں نے کہا کہ وارڈز کو بہتر بنایا جائے گا، میڈیسن کی کمی دور کی جائے گی، اور دس نئے بیڈز بھی فراہم کیے جائیں گے۔
اس موقع پر رکن اسمبلی نے کہا کہ اس ہسپتال میں ہر وہ سہولت دی جائیگی جس سے عوام کو علاج ومعالجہ کے علاوہ رہنے کھانے اور صاف صفائی کا بھی انتظام کیا جائے گا۔
سرکاری ہسپتالوں کو ہر بار حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے دعوے کیے جاتے ہیں، کہ بہتر علاج ، ڈاکٹرز کی موجودگی، دوائی فراہم کرنا ان کی ترجیحات ہیں مگر باوجود اس کے سرکاری ہسپتالوں کی حالت اور اس کی کارکردگی میں دعووں کی مطابق سدھار نہیں آیا۔