اردو

urdu

ETV Bharat / city

شیوا کمار امریکہ کے 'ایری زونا میڈیکل بورڈ' کے رکن منتخب - ڈپارٹمنٹ آف میڈیسن

تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شیوا کمار وائی گوسی امریکہ کے ایری زونا میڈیکل بورڈ کے رکن بنائے گئے۔

ڈاکٹرشیوا کمار وائی گوسی امریکہ کے 'ایری زونا میڈیکل بورڈ' کے رکن منتخب
ڈاکٹرشیوا کمار وائی گوسی امریکہ کے 'ایری زونا میڈیکل بورڈ' کے رکن منتخب

By

Published : Feb 16, 2021, 4:19 PM IST

وقارآباد ضلع کے کوڑنگل سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شیوا کمار وائی گوسی فی الحال امریکہ کے ایری زونا میں ڈپارٹمنٹ آف میڈیسن کے صدر ہیں۔ تلنگانہ کے گاندھی میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس مکمل کرنے والے ڈاکٹر شیوا کمار نے ہندوستانی این آر آئی ڈاکٹر کے طورپر اس بورڈ کے رکن مقرر کئے جانے کو اپنے لئے اعزاز قرار دیا۔

مزید پڑھیں:جے این یو میں نعرے بازی: کنہیا سمیت سات کشمیری طلبا کو عدالت کا سمن

ایم بی بی ایس کی تکمیل کے بعد ڈاکٹر شیوا کمار نے پبلک ہیلت میں ماسٹرس کی ڈگری کی تکمیل کی اور امریکہ کی ایسٹ تینسسے یونیورسٹی سے ایم ڈی کورس مکمل کیا۔ وہ 2013 سے لائسنس یافتہ فزیشین کے طورپر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

۔یواین آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details