اردو

urdu

ETV Bharat / city

تلنگانہ: ورنگل کو حیدرآباد جیسا شہربنانے کا فیصلہ

وزیر بلدی نظم ونسق و شہری ترقیات کے تارک راما راؤ نے کہا کہ ورنگل تلنگانہ کا دوسرا بڑا شہر ہے، اسے حیدرآباد کے برابر ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تلنگانہ: ورنگل کی ترقی کا ماسٹر پلان

By

Published : Sep 29, 2019, 8:45 AM IST

Updated : Oct 2, 2019, 10:18 AM IST

تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم ونسق و شہری ترقیات کے تارک راما راؤ نے ہفتہ کے روز حیدرآباد میں ایک اجلاس منعقد کیا۔
اس موقع پر انھوں نے ضلع ورنگل کی ترقی کا منصوبہ پیش کیا، انھوں نے کہا کہ ورنگل تلنگانہ کا دوسرا بڑا شہر ہے، اور اسے حیدرآباد کے برابر ترقی دی جائے گی۔
انھوں نے کہا کہ اس ضمن میں ایک ماسٹر پلان ترتیب دیا جارہا ہے، مذکورہ وزیر نے کہا کہ ورنگل وزیر اعلی کے سی آر کا پسندیدہ شہر ہے، انھوں نے کہا کہ مختلف شعبوں سے تجاویز حاصل کرنے کے بعد یہ ماسٹر پلان ترتیب دیا جارہا ہے۔
کے ٹی آر نے کہا کہ ضلع میں واقع کاکتیہ دور کی تاریخی عمارتوں کے تحفظ کے لیے اقدامات انجام دئے جائیں گے، سڑکیں کالونیز کو وسیع کیا جائے گا، آوٹر رنگ روڈ،اننر رنگ روڈز بنائیں جائیں گے۔
اس موقع پر وزیر پنچایت ای دیاکر راؤ اور وزیر صحت ایٹالہ راجندر ارکان اسمبلی اور دیگر موجود تھے۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 10:18 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details