دنیا کے سبھی مذاہب نے لوگوں کی خدمت کو عبادت قرار دیا ہے، ہمیں بحیثیت انسان سماج کے ضرورت مندوں کے لئے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے۔
شہر حیدرآباد سمیت پوری ریاست میں گذشتہ چند دنوں سے سردی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے Extreme Cold in Telangana۔ جس سے عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ چوک چوراہوں پر رات گزارنے والے غریبوں، بے یارو مددگار، ہسپتالوں میں زیر علاج عوام شیدید مشکلات سے دو چار ہو رہے ہیں۔
ایسے میں سرکردہ لوگوں کے اوپر ذمہ داری زیادہ بڑھ جاتی ہے کہ وہ اپنے علاقے و معاشرہ میں ضروت مندوں کو سردی سے بچاؤ کے لئے انتظام کریں۔