اردو

urdu

ETV Bharat / city

حیدرآباد میں لاک ڈاؤن کی اطلاعات پر اے پی کے افراد کی روانگی - پڑوسی ریاست اے پی

حیدرآباد میں دوبارہ لاک ڈاؤن کے نفاذ کی اطلاعات کے درمیان اے پی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑے پیمانہ پر روانگی دیکھی گئی۔

Departure of AP residents on reports of lockdown in Hyderabad
حیدرآباد میں لاک ڈاؤن کی اطلاعات پر اے پی کے افراد کی روانگی

By

Published : Jul 2, 2020, 2:19 PM IST

حیدرآباد میں دوبارہ لاک ڈاؤن کے نفاذ کی اطلاعات کے درمیان شہر میں مقیم اے پی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑے پیمانہ پر پڑوسی ریاست اے پی روانگی کے نتیجہ میں تلنگانہ کے ضلع سوریہ پیٹ میں واقع اے پی کی سرحد کے قریب بڑے پیمانہ پر گاڑیاں دیکھی گئیں۔ ان میں زیادہ تر کاریں ہیں۔

سرحد پر اجازت نامہ کے ساتھ کووڈ-19 کے نمونوں کی جانچ کے دستاویزات رکھنے والوں کو ہی عہدیداروں کی جانب سے اے پی میں جانے کی اجازت دی گئی۔

اس موقع پر خصوصی طورپر قائم مرکز میں مسافرین کی تفصیلات حاصل کی گئیں۔ پاس نہ رکھنے والوں کو جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

بعض افراد نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز تک کسی بھی پابندی کے بغیر اس چیک پوسٹ سے اے پی کو جانے کی اجازت دی گئی تھی تاہم بڑے پیمانہ پر گاڑیوں کی آمد کے پیش نظر نئے قواعد اور پابندیاں عائد کی جارہی ہیں۔ بعض افراد ٹووہیلر گاڑیوں پر بھی روانہ ہوئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details