اردو

urdu

ETV Bharat / city

نماز عیدالفطر کی عید گاہ و مساجد میں ادائیگی کی اجازت کا مطالبہ

حیدرآباد میں تحریک مسلم شبان نے نماز عید الفطر کی عید گاہ و مساجد میں ادائیگی کی اجازت دینے کا حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔

Demand for permission to offer Eid-ul-Fitr prayers in Eid venues and mosques
نماز عید الفطر کی عید گاہ و مساجد میں ادائیگی کی اجازت کا مطالبہ

By

Published : May 19, 2020, 11:43 AM IST

صدر تحریک مسلم شبان مشتاق ملک نے اس سلسلے میں ایک مکتوب حکومت کو روانہ کرتے ہوئے نمائندگی کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

نماز عید الفطر کی عید گاہ و مساجد میں ادائیگی کی اجازت کا مطالبہ

انہوں نے حکومت کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے جمعتہ الوداع اور نماز عیدالفطر باجماعت ادا کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ محدود تعداد کو بھی اگر عید کی نماز کی اجازت دی جائے تو منظور ہوگا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس معاملے میں حکومت مثبت رد عمل کا اظہار کرے گی۔

مشتاق ملک نے نماز عید الفطر کے متعلق معروف دینی درسگاہ جامعہ نظامیہ کی جانب سے فتوی جاری کئے جانے پر اعتراض کرتے ہوئے اسے سیاسی زیر اثر جاری کئے جانے والا قبل از وقت اور غیر ضروری فتوی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ آخری عشرے کے آغاز سے قبل عید کی نماز کے متعلق فتوی سمجھ سے بالاتر ہے علماء کو اس موقع پر حکومت سے مساجد میں نمازوں کی ادائیگی کی اجازت کا مطالبہ کرنا چاہئے تھا لیکن علماء نے ایسا کرنے کے بجائے سیاسی دباؤ میں آتے ہوئے فتوی جاری کیا جس سے مسلم طبقے میں بے چینی پائی جاتی ہے۔

مشتاق ملک نے امید ظاہر کی کہ حکومت احتیاطی تدابیر پر کے ساتھ نماز عید الفطر مساجد میں ادا کرنے کی اجازت دےگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details