اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے مولانا حسام الدین جعفر پاشاہ نے کہا کہ' ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر انہوں نے مقامی مسجدوں میں قنوت نازلہ پڑھنے کی اپیل کی ہے'۔
حیدرآباد: قنوت نازلہ کا اہتمام کرنے کی اپیل - مقامی مسجدوں میں قنوت نازلہ پڑھنے کی اپیل
ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں واقع دارالعلوم حیدرآباد کے مہتمم مولانا حسام الدین جعفر پاشاہ 23 فروری کو قنوت نازلہ کا اہتمام کرنے کی اپیل کی ہے۔

انکا ماننا ہے کہ متنازع شہریت ترمیمی قانون سی اے اے، این پی آ اور این آر سی امت کے لیے مصبت سے کم نہیں لہذا انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ بروز اتوار 23 فروری کو مسجد دارالشفاء میں قنوت نازلہ کا اہتمام کریں گے۔ مزید نفلی اعتکاف کا بھی اہتمام کریں گے'۔
خیال رہے کہ قنوت نازلہ جب مسلمانوں پر کوئی عام مصیبت آجائے، مسلمانوں پر عمومی طور پر ظلم و ستم ہونے لگے، تو ایسے موقع پر قنوت نازلہ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ حدیث شریف سے منقول ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے قنوت نازلہ میں ظالموں کے نام لے کر کے بد دعا فرمائی اور مظلوموں کے نام لے کر دعا فرمائی۔