اردو

urdu

مسلم لڑکےسے صارف کا کھانا لینے سےانکار

تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں آن لائن کھانا فراہم کرنے والی کمپنی سویگی کے ،ڈیلیوری بوائے، کے مذہب کو لیکر نفرت کا واقعہ منظرعام پر آیا ہے۔

By

Published : Oct 25, 2019, 3:30 PM IST

Published : Oct 25, 2019, 3:30 PM IST

مسلم لڑکےسے کھانا حاصل کرنے پر صارف کا انکار

حیدرآباد کے شاہ علی بنڈہ پولیس کے مطابق سویگی کے ایکزیکیٹیو مدثر سلیمان نے ایک شکایت درج کرا ہے جس میں کہا ہے کہ ایک صارف نے اس سے کھانا اس لیے لینے سے منع کردیا کیونکہ کھانا پہنچانے والا لڑکا مسلم تھا۔
اس ضمن میں انسپکٹر پولیس پی سری نواس نے کہا کہ وہ اس معاملہ کو دیکھ رہے ہیں اور جلد ہی صارف کے خلاف ایف آئی آر درج کیا جاسکتا ہے۔
صارف نے چکن 65 آرڈر کیا تھا اور ساتھ میں یہ بھی کہا کہ کھانا پہنچانے والا شخص ہندو ہونا چاہئے، مگر اس لوکیشن پر مسلم ڈیلیوری بوائے مقرر تھا اور سویگی نے حسب معمول مسلم لڑکے سے کھانا روانہ کیا۔
اس موقع پر بتایا گیا کہ جب مسلم لڑکے نے گھر کا پتہ جاننے صارف سے رابطہ کیا تو اس نے نام پوچھا اور کھانا لینے سے انکار کرتے ہوئے نازیبا الفاظ بھی استعمال کیے۔
واضح رہے اسی طرح کا تعصب اور نفرت کا ایک واقعہ ریاست مدھیہ پردیش میں زوماٹو کمپنی کے ڈیلیوری بوائے کے ساتھ دو ماہ قبل پیش آیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details