اردو

urdu

ETV Bharat / city

حیدرآباد میں کورونا وائرس کا پہلا کیس درج - دہلی میں کورونا وائرس کا کیس درج

حیدرآباد اور دہلی میں کرونا وائرس کا ایک ایک کیس درج ہوا ہے۔

حیدرآباد میں کورونا وائرس کا پہلا کیس درج
حیدرآباد میں کورونا وائرس کا پہلا کیس درج

By

Published : Mar 2, 2020, 4:19 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 4:18 AM IST

سینکڑوں افراد کی جان لینا والا یہ مرض سنگین نوعیت اختیار کرتا جارہا ہے۔ اٹلی سے دہلی پہنچے ایک شخص میں کورونا وائرس کی علامتیں پائی گئی ہیں، اسی طرح دوبئی سے حیدرآباد پہنچے شخص میں اس مرض کی علامتوں کے پائے جانے کی اطلاع ہے۔

ان دو مریضوں کو خصوصی نگہداشت اور علاحدہ وارڈز میں رکھا گیا ہے، تاہم دونوں کی صحت ٹھیک بتائی گئی ہے۔

حیدرآباد میں کورونا وائرس کا پہلا کیس درج

واضح رہے کہ اٹلی میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کی وجہ سے فضائی خدمات فراہم کرانے والی بین الاقوامی کمپنیز نے اپنی پروازیں منسوخ کرنا شروع کردی ہیں۔

رعایتی ہوائی ایئر لائنز ایزی جیٹ نے کہا کہ اس نے کورونا وائرس کے انفیکشن کے پیش نظر شمالی اٹلی جانے والی اپنی پروازیں منسوخ کردی ہیں۔ اس قبل برٹش ایئرویز اور وج ایئر اور دیگر رعایتی ایئر لائنز کمپنیز نے اٹلی جانے والی پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

حیدرآباد میں کورونا وائرس کا پہلا کیس درج

کورونا وائرس کا خطرہ محض چین تک محدود نہیں بلکہ یہ عالمی سطح پر بھی اس وائرس کا خطرہ بنا ہوا ہے۔ كورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے مغربی ایشیائی ممالک سے سفر کرنے والوں پر نگرانی رکھی جا رہی ہے۔

وائرس کے اس خطرے سے بچنے کے لیے سعودی عرب نے اب خاص طور پر مغربی ایشیائی ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین پر پابندی لگا دی ہے۔ سعودی عرب میں داخل ہونے پر لگی اس پابندی سے بھارت کے عمرہ زائرین پر بھی اثر پڑا ہے۔سعودی حکومت کے اس فیصلے کے بعد دو روز قبل میرٹھ سے عمرہ سفر پر گئے ایک قافلے میں شامل زائرین کے اہل خانہ بھی پریشان ہوئے اور اب آئندہ تاریخوں میں جانے والے قافلے کے منتظمین اور زائرین بھی پریشان ہیں۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 4:18 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details