اردو

urdu

حیدرآباد میں کورونا کی جانچ بڑے پیمانہ پر جاری

By

Published : Jul 15, 2020, 2:28 PM IST

'ہوم قرنطینہ کی سہولت نہ ہونے پر حکومت کی جانب سے آئسولیشن کی خدمات فراہم کی جارہی ہیں، نیچر کیر آیورویدک اسپتال میں بستروں کی دستیابی کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

حیدرآباد میں کورونا کی جانچ بڑے پیمانہ پر جاری
حیدرآباد میں کورونا کی جانچ بڑے پیمانہ پر جاری

حیدرآباد میں کورونا کی جانچ بڑے پیمانہ پر جاری ہے، کسی میں بھی علامات پائی جاتی ہیں تو وہ اینٹی جن ٹسٹ کرواسکتے ہیں، ضلع میڈیکل آفیسر نے یہ بات بتائی۔

انہوں نے حیدرآباد میں کورونا کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے میڈیا کو واقف کروایااور کہا کہ ہر پرائمری ہیلتھ سنٹر میں اینٹی جن جانچ کے انتظامات کیے گئے ہیں، فی الحال 65 مراکز میں ایسی جانچ کی جارہی ہے۔

'ہوم قرنطینہ کی سہولت نہ ہونے پر حکومت کی جانب سے آئسولیشن کی خدمات فراہم کی جارہی ہیں، نیچر کیر آیورویدک اسپتال میں بستروں کی دستیابی کی تفصیلات سے بھی انہوں نے واقف کروایا۔'

ان کا کہنا تھا کہ 'شہر حیدرآباد میں فی الحال 11 ہزار 705 افراد کو گھروں میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے، انہوں نے کہاکہ اب تک 16 ہزار 600 افراد جو گھروں میں قرنطین کیےگئے تھے، روبہ صحت ہوگئے ہیں، گھروں میں قرنطینہ میں رکھے گئے افراد میں میڈیکل کٹس کی بھی تقسیم عمل میں لائی جارہی ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details