اردو

urdu

ETV Bharat / city

عثمانیہ میڈیکل کالج کے دو پی جی ڈاکٹرز کورونا سے متاثر - محبوب نگر

شہر حیدرآباد کے عثمانیہ میڈیکل کالج کے دو پی جی ڈاکٹرز کورونا سے متاثر ہوگئے۔ مقامی ڈاکٹرز نے ان کی طبی جانچ کی جس کے بعد ان کو گاندھی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

Corona infected by two PG doctors from Osmania Medical College
حیدرآباد: عثمانیہ میڈیکل کالج کے دو پی جی ڈاکٹرز کورونا سے متاثر

By

Published : May 31, 2020, 8:30 PM IST

گاندھی ہسپتال میں کورونا وائرس کے متاثرین کا علاج کیا جارہا ہے۔ متاثرین کے ذریعہ یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ عثمانیہ میڈیکل کالج کے یہ دو پی جی ڈاکٹرز کس کس سے ربط میں تھے جس کے نتیجہ میں یہ وائرس ان میں داخل ہوگیا۔

بتایا جاتا ہے کہ ہاسٹل کے کمرے طلبہ تبدیل کرتے رہتے ہیں۔ سمجھاجاتا ہے کہ دوسرے طلبہ سے یہ دونوں اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔

گائناکولوجی ڈپارٹمنٹ کی سال اول کی طالبہ اور جنرل میڈیسن سال آخر کے طالب علم بھی مثبت پائے گئے ہیں۔ ان کے لعاب کے نمونے حاصل کئے گئے۔ اس واقعہ نے پی جی طلبہ میں تشویش کی لہر دوڑا دی جو 20 جون سے شروع ہونے والے امتحانات کی تیاری کررہے تھے۔

اسی دوران عثمانیہ ہسپتال کے کینٹین میں کام کرنے والا 25 سالہ نوجوان بھی اس وائرس سے متاثر پایاگیا۔ محبوب نگر ضلع کے پبیر علاقہ سے تعلق رکھنے والا یہ نوجوان ہسپتال کے کینٹین میں کام کرتاتھا۔ لاک ڈاؤن سے پہلے وہ گھر چلاگیا تھا اور حال ہی میں واپس ہوا۔ اس کو سردی اور شدید بخار پر اس کا طبی معائنہ کیاگیا جس کے بعد ڈاکٹرز نے اس کو کورونا سے متاثر پایا۔اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر بی ناگیندر نے کہا کہ اس کو فوری طورپر علاج کے لئے گاندھی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details