تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع کے نلگنڈہ اسپتال میں خدمات انجام دینے والے کنٹریکٹ ملازمین نے ڈیوٹیز کا بائیکاٹ کرتے ہوئے دھرنادیا ہے۔
تلنگانہ: عارضی ملازمین کا دھرنا - کنٹریکٹ پر بحال صحت ملازمین
کنٹریکٹ پر بحال صحت ملازمین کو پی پی ای کیٹ کے بغیر کام کرنا پڑ رہا ہے اور تنخواہوں کی ادائےگی بھی نہیں کی جا رہی ہے۔
contract
انہوں نے الزام لگایا کہ کورونا کے متاثرین کے علاج کے دوران ان کو ماسک بھی فراہم نہیں کیا گیا اور ان کی دو ماہ کی تنخواہیں بھی ادا نہیں کی گئیں ہیں۔ انہوں نے فوری طور پر تنخواہوں کی ادائیگی اور ماسکس کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔
واضح ہو کہ تلنگانہ میں 12،178 کورونا کے فعال کیسز ہیں۔ جبکہ صحتیابی کی شرح 65.48 فیصد ہے۔ ریاست میں پچاسی فیصد لوگوں میں کورونا کی علامات نہیں ہیں۔