آج سے 27 تاریخ تک ہر میونسپل حلقے میں حکومت کے مخالف پروگرامز منعقد کرتے ہوئے حکومت کی ناکامی کو منظرعام پر لانے کا تلنگانہ کانگریس کامنصوبہ ہے۔ اور 28 تاریخ کو بڑے پیمانہ پر فلیگ مارچ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کانگریس کی تلنگانہ بچاؤ ریلی - حکومت کی ناکامی کو منظرعام پر لانے کا تلنگانہ کانگریس کامنصوبہ ہ
دیش بچاو ریلی کے طرز پر کانگریس نے تلنگانہ بچاو ریلی منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کانگریس کی تلنگانہ بچاو ریلی
اس سلسلے میں بتایا گیا کہ ریاستی اور مرکزی حکومت کے وعدے اور اس پر عدم تکیمل کی فہرست عوام کے سامنے رکھی جائے گی۔
تلنگانہ حکومت کو نشانہ بنانے کے لیے خصوصاً کسانوں کے مسائل اور بے روزگاری سے متعلقہ حکومت کے وعدے اور اسکیمز پرکانگریس رہنما حکومت سے جواب طلب کریں گے۔