گستاخ وسیم رضوی کے خلاف شکایت درج - شیعہ رہنما نے اسے اسلام سے خارج قرار دیا ہے
ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کی شان میں گستاخی کرنے والے گستاخ وسیم رضوی کے خلاف حیدرآباد میں ایک وفد نے حیدرآباد کمشنریٹ پہنچ کر شکایت درج کروائی۔
گستاخ وسیم رضوی کے خلاف شکایت درج
نوجوانوں پر مشتمل ایک وفد نے وسیم رضوی کی گستاخانہ حرکت پر برہمی کا اظہار کیا۔ ان نوجوانوں نے اپنا احتجاج درج کرتے ہوئے بتایا کہ وسیم رضوی نے ایک فلم بنانے کا اعلان کیا، اور اس کا نام 'عائشہ' رکھا۔ اور اس نے یوٹیوب پر فلم کا ٹریلر ریلیز کیا ہے جس میں ام المؤمنین کی شان میں نعوذ باللہ سنگین گستاخی کی گئی،اس سے امت مسلمہ کے جذبات شدید مجروح ہوئے، جو انتہائی قابل مذمت ہے۔
Last Updated : Sep 29, 2019, 6:46 AM IST