وزیراعلی کے مشورہ پر تلنگانہ کی گورنر تمیلی سائی سوندرا راجن نے ان کے طب، صحت و خاندانی بہبود کے قلمدان کو فوری اثر کے ساتھ وزیراعلی کو منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ راج بھون کی جانب سے اس خصوص میں جاری کردہ پریس ریلیز میں یہ بات بتائی گئی۔
قلمدان سے ہٹانے کی اطلاع پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ای راجندر نے کہا کہ یہ ایک منصوبہ بند سازش تھی اور وہ حکومت کو پیش کردہ رپورٹ کے بعد ہی اس معاملہ پر اپنا ردعمل ظاہر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف عائد الزامات پر انہیں دکھ ہوا ہے اور ان کے دو دہائیوں کے سیاسی کیریئر کے دوران انہوں نے رشوت خوری کے ایک بھی الزام کا سامنا نہیں کیا۔