اردو

urdu

ETV Bharat / city

معذور محمد سلیم سے کیے گئے وزیراعلیٰ کے پانچ وعدوں میں سے تین وعدے مکمل - وزیراعلیٰ سے اپیل

معذور محمد سلیم سے وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ نے ان کے مسائل حل کرنے کے لیے پانچ وعدے کیے تھے جن میں سے تین وعدے معذور کا وظیفہ، ڈبل بیڈ روم اور مفت طبی علاج کو پورا کردیا ہے۔

معذور محمد سلیم سے کیے گئے وزیراعلیٰ کے پانچ وعدوں میں سے تین وعدے مکمل

By

Published : Nov 2, 2020, 10:57 PM IST

ریاست تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ نے 27 فروری 2020 کو نجی تقریب میں شرکت کے بعد اپنی سرکاری رہائش گاہ پرگتی بھون واپس ہورہے تھے کہ اسی وقت ٹولی چوکی چوراہے پر اپنا قافلہ روک کر معذور محمد سلیم سے ملاقات کرکے ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے پانچ وعدہ کیا تھا۔

معذور محمد سلیم سے کیے گئے وزیراعلیٰ کے پانچ وعدوں میں سے تین وعدے مکمل

جن میں ڈبل بیڈ روم مکان، معذوری وظیفہ 3016 ہزار روپے، مفت طبی علاج، لڑکے کو نوکری اور 10 لاکھ روپے کا وعدہ شامل تھا، ان پانچوں وعدوں میں سے وزیراعلیٰ نے تین وعدے مکمل کردیے ہیں۔

26 اکتوبر کو شہر کے ضیاء گوڑہ علاقہ میں وزیر بلدی کے ٹی راما راؤ نے محمد سلیم کو مکان فراہم کرکے اپنا تیسرا وعدہ بھی پورا کردیا ہے۔

محمد سلیم نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے ملاقات کے دوران 10 لاکھ روپے اور لڑکے کو ملازمت دینے کا بھی وعدہ کیا تھا جسے ابھی تک پورا نہیں کیا جاسکا ہے۔ وزیراعلیٰ نے پانچ وعدوں میں سے تین وعدے مکمل کرنے کے بعد محمد سلیم نے باقی دو وعدے کو جلد از جلد پورا کرنے کی وزیراعلیٰ سے اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details