جگن موہن ریڈی نے دو صفحات پر مشتمل خط میں وزیراعظم سے کہا کہ ’ہم نے ریاست کے عوام کو مفت ویکسین دینے کا فیصلہ کیا ہے‘، لیکن ویکسین کی کمی کی وجہ سے صرف 45 سال سے زیادہ عمر والوں کو ہی ویکسین دی جارہی ہے۔
کورونا ویکسین: آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ کا وزیراعظم کو خط - CM Jagan letter to Prime Minister
آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے ایک بار پھر کورونا ویکسین کی فراہمی سے متعلق وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے۔
کورونا ویکسین: آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ کا وزیراعظم کو خط
انہوں نے نجی ہسپتالوں کی جانب سے ویکسین کےلیے من مانی قیمت وصول کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین کی کمی کو دیکھتے ہوئے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ 18 سال سے زیادہ عمر والوں کی ٹیکہ کاری کےلیے طویل وقت لگ سکتا ہے۔
وزیراعلیٰ نے ویکسین صرف مرکزی و ریاستی حکومتوں کو ہی دستیاب ہونے پر زور دیا اور ویکسین کی بلیک مارکیٹنگ پر روک لگانے کا بھی مطالبہ کیا۔