'وزیراعلی دیوی، دیوتاؤں کو بھی دھوکہ دیتے ہیں' - کے سی آردیوی دیوتاؤں کو بھی دھوکہ دیتے ہیں
بی جے پی رہنما لکشمن نے یاد دلایا کہ 'وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے عوام کو کمبھ میلے کی طرز پر تمام طبی سہولتیں فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں بھی ناکام ہوگئے۔'
!['وزیراعلی دیوی، دیوتاؤں کو بھی دھوکہ دیتے ہیں' k laxman](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-5974067-thumbnail-3x2-loki.jpg)
'وزیر اعلی دیوی دیوتاوں کو بھی دھوکہ دیتے ہیں'
تلنگانہ بی جے پی کے ریاستی صدر ڈاکٹر کے لکشمن نے سمکا سارالما جاترا میں شامل لاکھوں یاتریوں کو مفت علاج کی فراہمی کے مقصد سے ایمبولنس گاڑیوں کو پرچم دکھا کر روانہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 'بی جے پی کی جانب سے جاترا(میلہ) کے بھکتوں کے علاج کے لیے 25 رکنی میڈیکل ٹیم بھی روانہ کی گئی ہے۔'
'وزیر اعلی دیوی دیوتاوں کو بھی دھوکہ دیتے ہیں'
چار روزہ تہوار قبائلی تہذیب و روایات کی جھلک پیش کرتا ہے جو کمبھ میلہ کے بعد ملک کا سب سے بڑا مذہبی میلہ سمجھا جاتا ہے۔ ڈاکٹر لکشمن نے الزام عائد کیا کہ ٹی آر ایس حکومت ایشیاء کے سب سے بڑے مذہبی میلے میں بھکتوں کو بنیادی طبی سہولتیں فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔
بی جے پی رہنمانے یاد دلایا کہ وزیراعلی نے عوام کو کمبھ میلےکی طرز پر تمام طبی سہولتیں فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ بنیادی سہولتیں فراہم کرنےمیں بھی ناکام ہوگئے۔
وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ نہ صرف ریاست کے عوام کو دھوکہ دیا کرتے ہیں بلکہ اپنے جھوٹے وعدوں کے ذریعہ دیوی دیوتاؤں کو بھی دھوکہ دیتے ہیں۔لکشمن نے کہا کہ وزیر اعلی کے سی آر کئی بار دہلی کا دورہ کرچکے ہیں مگر انھوں نے ایک مرتبہ بھی میڈرام جاترا کو قومی میلےکے طور پر منائے جانے کی مرکز سے نمائندگی نہیں کی۔انھوں نے مزید کہا کہ تلنگانہ کے وزیر اعلی کو ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر پر اپنے موقف کو پیش کرنا چاہئے۔واضح رہے کہ وزیر اعلی کے چندر شیکھرراو نے کروڑں روپئے کی لاگت سے خصوصی پوجا چنڈی یگنم بڑے پیمانے پر کرچکے ہیں، جس میں ملک کی سیاسی اور سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی تھی، اس طرح کی پوچا تقریب جس میں کروڑوں روپئے خرچ ہوئے کسی بھی وزیر اعلی کی طرف سے ملک میں کی جانے والی پہلی تقریب تھی۔
Last Updated : Feb 29, 2020, 9:09 AM IST